بعض غیر ملکی حساس ادارے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کیلئے بعض گروپوں کو فنڈز فراہم کرتے ہیں‘ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان

جمعرات 19 جنوری 2017 17:33

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ بعض غیر ملکی حساس ادارے بھی پاکستان میں افراتفری پھیلانے کیلئے بعض گروپوں کو فنڈز فراہم کرتے ہیں‘ مشکوک ترسیلات کی رپورٹس پر 116 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان اور جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات بہت کم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح تنظیمیں فنڈز کے حصول کے لئے منشیات فروشوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ یہ گروہ پاک افغان سرحد پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں میں فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت 498 اور اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت 230 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :