عبدالرشید ترابی سے پروفیسر نذیر شال اور ریاض محمود کی ملاقات،مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 جنوری 2017 17:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) جماعت اسلامی آزا د جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی سے کشمیر سینٹر برطانیہ کے چیئرمین پروفیسر نذیر شال اور سابق وزیر حکومت آزاد جموں وکشمیر ریاض محمود نے دفتر جماعت اسلامی پونچھ ہاوس میںملاقت کی اور برطانیہ میں تحریک آزاد ی کشمیر کے حوالے سے سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ان کے کام کی تحسین کی اور کہا کہ نریندر مودی کی حکومت ریاست جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے جو اقدامات کر رہی ہے نہایت تشویشناک اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہیں حکومت پاکستان فی الفور سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے اور بین الاقوامی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کو منظم کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کی پشتیبانی کررہی ہے رائے عامہ کو منظم کرنے کے لیے کانفرنسز اور سیمینارز نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر منعقد کیے ،کشمیریوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر قربانیں پیش کیں،اس جدوجہد اور قربانیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر کی قومی قیادتیں اور حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے ،اس موقع پر پروفیسر نذیر شال نے کہاکہ آپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ہونے والی سرگرمیوں کے فالو اپ میں پروگرامات اور ملاقاتیں ہوئیں برطانیہ کے شہریوں اور ممبران پارلیمنٹ کو یاد دلایا کہ یہ ان کا پیدا کردہ مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے وہاں ایسے افراد کو بھیجا جائے جو مشنری جذبے کے تحت کام کریں جو اس مسئلہ سے وابستگی رکھتے ہوں اور پبلک ڈپلومیسی کر سکیں ،عبدالرشید ترابی نے ان کے کام کی تحسین کی اور کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم تارکین وطن اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں مسئلہ کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے حق خودارادیت پر متفق آپس میں روابط کو مضبوط کریں ،ایک آواز اور یک صف ہو کر کشمیر کاز کو اجاگر کریں انہوں نے کہاکہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پورے ملک میں سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے عبدالرشیدترابی نے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔