میونسپل کمیٹی لورالائی کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں ، بشیر احمد

بجٹ میں تنخواہوں کے فنڈز ملنے کے باوجود ملازمین کو جائز حق سے محروم رکھنا ظلم کے مترادف ہے ،صدر بلوچستان لیبر فیڈرشن

جمعرات 19 جنوری 2017 17:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر بشیر احمد چیئرمین خان زمان سیکرٹری جنرل قاسم خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد ڈپٹی چیئر مین نورالدین وبگٹی سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ حبیب اللہ لانگو سیف اللہ ترین وحید خان حاجی عبدالعزیز عارف نچاری عبدالحمید چراغ دین محمد فضل محمد اور دیگر عہدیداروں نے بیان میں میونسپل کمیٹی لورالائی کے ملازمین اور مزدوروں کو دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ لورائی کے میونسپل ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں انہوں نے کہاکہ چندماہ قبل کی بات ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں اربوں روپے کی ڈیل ہورہی تھی اور آج بلدیاتی اداروں کے سینکڑوںملازمین جنکی مدت ملازمت دس پندرہ اور بیس سال ہے وہ غریب ملازمین اپنے بچون کی دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں رہنمائوں نے کہا غریب ملازمین اور مزدورو ں کاععاشی قتل تسلیم نہیں کیا جائیگا رہنمائوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کے بجٹ میں تمام اضلاع کی میونسپل کمیٹیوں کیلئے تنخواہوں اور نان ڈویلپمنٹ کی مد میں فنڈز مختص کیے جاتے ہیں اس کے باوجود ملازمین کو برقت تنخواہوں کی ادائیگی کا نہ ہونا کرپشن اور بد عنوانی کو ظاہر کرتا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی فیڈریشن رہنمائوں نے میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین لورالائی کے تمام عہدیداروں کو تنخواہوں کے حصول اور دیگر مزدور مسائل کے حل کیلئے جدوجہدپر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طر ح جدوجہد جاری رکھیں بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر میونسپل کمیٹی لورالائی کے مزدوروں اورملازمین کو دوماہ کی تنخواہیںاداکی جائیں بصورت دیگر بلوچستان لیبر فیڈریشن لورالائی اور کوئٹہ میں شدید احتجاج کے ذریعے مسائل حل کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لورائی مین جو بھی صورتحال بنی کی تمام تر ذمہ داری لوکل گورنمنٹ حکا م اور حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :