سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس

جمعرات 19 جنوری 2017 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم "ای" میں سوموار23جنوری 2017کو2بجے منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہیے ۔انہوں نے تنبہیہ کی کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی ۔ اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزں رکھیں تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :