وزیرا عظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت 70ارب10کروڑ روپے تقسیم کر دئیے گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)وزیرا عظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت 70ارب10کروڑ روپے تقسیم کر دئیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت ملک بھر میں اب تک 17045نوجوانوں میں 70 ارب 10کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

قرضے کی وصولی کی شرح 93فیصد ہے جو بنکاری کے شعبے میں وصولیوں کے حوالے سے ایک شاندار کامیابی ہے۔