حویلیاں طیارہ حادثہ:جاں بحق مسافروں کےورثاء کو50لاکھ فی کس مالی امداد دینے کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 17:08

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء):قومی ایئرلائن نے حویلیاں طیارہ حادثہ کے جاں بحق مسافروں کے ورثاء کومالی امداد دینے کااعلان کردیاہے،جس کے تحت ہرمسافرکے خاندان کو50لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے حویلیاں میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کے ورثاء کومالی امداد دینے کااعلان کردیاہے۔ابتدائی مرحلے میں ہرمسافرکے خاندان کوقانونی طورپر5لاکھ روپے امداد دی جائیگی۔جبکہ بعد ازاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہرمسافرکے ورثاء کومزید50لاکھ امداد فراہم کردی جائے گی۔واضح رہے پی آئی اے کاطیارہ چترال سے اسلام آبادجاتے ہوئے حویلیاں کے قریب گرکرتباہ ہوگیاتھا۔جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 47 افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔