نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہا ہے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 17:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس پر2017 ء میں بھی عملدرآمد جاری رہے گا، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہا ہے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کے مشیربرائے ایم ای ایس نے یکم دسمبر 2016ء کو اجلاس میں مستقبل سے متعلق کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اورنیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل میں اس کے اثرات سے متعلق پریزنٹیشن دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری ، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اورعلاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمے سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاء کی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن نظام کے کام کے طریقہ کار سے متعلق پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس پر نیب کے متعلقہ ونگز کی مشاورت سے عمل کیا جائے گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن نظام کا مقصد نیب میں نتائج پر منظم طریقے سے عملدرآمد کرنا ہے اورپروگراموں کے اثرات کا اندازہ لگانا ہے جس سے یہ اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے کہ آیا پروگرام درست طریقے سے کام کررہا ہے یا اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، نگرانی اور جائزہ نظام سے مداخلت کی روک تھام کی بنیاد ملتی ہے جبکہ کارکردگی کا معیار جانچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام متوقع نتائج کو جانچنے اور ان پر عملدرآمد کیلئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگرانی اور جائزہ نظام سے کارکردگی اور حاصل کردہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے نتائج اور اثرات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن سسٹم ترقی کیلئے اہم انتظام ہے، اس سے نہ صرف فیصلہ سازی بلکہ ماضی، حال اور مستقبل کے اقدامات کو آپس میں منسلک کرنے میں مدد ملی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریز اور انوسٹی گیشن کریں۔چیئرمین نے سینئر ممبر چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیب کے ہر علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی اور مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیں جوکہ2017کے پہلے ہفتہ سے شروع ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :