دوران ڈکیتی میاں بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر دودو مرتبہ سزائے موت ، تیسرے ملزم کو بری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 جنوری 2017 17:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے دوران ڈکیتی میاں بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر دودو مرتبہ سزائے موت جبکہ تیسرے ملزم کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔تھانہ گولڑہ پولیس نے محمد اسحاق کی مدعیت میں 2014 میں مقدمہ درج کیا تھا جس پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کا موقف تھا کہ نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی ان کے بھائی ریاض محمود اور بھابھی ذکیہ ریاض کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ۔عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان شاہنواز اور آفتاب کو دو دو بار سزائے موت کا حکم ، ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ ، اسلحہ برآمدگی کے جرم میں ملزم یاسر کو تین سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ قتل اور ڈکیتی کا جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم یاسر کو بری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :