سربراہ جے یوآئی (س)مولاناسمیع الحق اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

دونوں کے درمیان آدھاگھنٹہ بات چیت ہوئی،قیام عمل کیلئے ہم سب کی نظریں آپ کی طرف ہیں،افغان صدراشرف غنی،افغانستان میں امن کیلئے پل کاکرداراداکرینگے۔مولاناسمیع الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 16:45

سربراہ جے یوآئی (س)مولاناسمیع الحق اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) :جمعیت علماء اسلام(س)کے سربراہ مولاناسمیع الحق اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مولاناسمیع الحق اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ افغان سفیرنے کروایا۔دونوں کے درمیان آدھاگھنٹہ بات چیت ہوئی۔اس موقعہ پرافغان صدراشرف غنی نے کہا کہ آپ طالبان اور افغانی عوام کیلئے قابل احترام ہیں ۔قیام عمل کیلئے ہم سب کی نظریں آپ کی طرف ہیں۔مولاناسمیع الحق نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پل کاکرداراداکرینگے۔

متعلقہ عنوان :