پاکستان دہشتگردی اورانتہاپسندی کی زنجیرتوڑچکاہے،جنرل(ر)راحیل شریف

پاکستان کاسب سے بڑاصوبہ بلوچستان مستحکم ہوچکاہے،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔سابق آرمی چیف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 16:45

پاکستان دہشتگردی اورانتہاپسندی کی زنجیرتوڑچکاہے،جنرل(ر)راحیل شریف

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) :جنرل ریٹائرڈراحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی ،انتہاپسندی کی زنجیرتوڑچکاہے،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ا ہم کرداراداکیا۔پاکستان کاسب سے بڑاصوبہ بلوچستان مستحکم ہوچکاہے۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ مسئلہ کشمیر بنیادی ایشو ہے اس کوپہلے حل کرناضروری ہے۔