سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 19 جنوری 2017 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نی100 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت پرمحکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں 100 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں لاپتہ افراد سے متعلق حکومت سندھ کی پیش کردہ صوبائی ٹاسک فورس کی رپوٹس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ماڈل ٹیکنیکس استعمال کی جارہی ہیں جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے اہل تفتیشی افسر تعینات کئے جائیں صوبائی ٹاسک فورس لاپتہ افراد کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔بعدازاں عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ ڈی رینجرز اور آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :