سندھ ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان قومی موومنٹ کے اقبال کاظمی کی گمشدگی سے متعلق درخواست دائر کردی گئی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان قومی موومنٹ کے اقبال کاظمی کی گمشدگی سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں پاکستان قومی موومنت کے چیئرمین اقبال کاظمی کی گمشدگی سے متعلق انکی اہلیہ شازیہ کاظمی کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی درخواست مین اقبال کاظمی کی اہلیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اقبال کاظمی کو دو روز قبل شارع فیصل سے قانون نافز کرنے والے ادارون نے حراست میں لیا اقبال کاظمی بیمار ہیں جبکہ اقبال کاظمی کو جو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ۔بعدازاں عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت جمعہ کے لئے مقرر کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :