کراچی، ملک مخالف تقاریرکیس ،عدالت کا ایم کیو ایم کے قائد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم

جمعرات 19 جنوری 2017 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک مخالف تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار عامر لیاقت سمیت دیگر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی تین مقدمات میں درخواستوں سے متعلق فیصلہ23جنوری تک محفوظ کرلیا جبکہ عدالت نے شاہد پاشا کی بریت سے متعلق فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے۔

عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے فاروق ستار عامر لیاقت سمیت دیگر کے ایک بار پھر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے دوسری جانب عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو انٹر پول کے زریعے ایم کیو ایم کے قائد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔