کسان بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہیں اور شریف برادران ترقی کے نعرے لگا رہے ہیں ،ْبلاول بھٹو زرداری

درحقیقت ملک میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ،جس ملک میں کسان اور مزدور بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوں ،وہاں ترقی نہیں آسکتی ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 16:56

کسان بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہیں اور شریف برادران ترقی کے نعرے لگا رہے ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف برادران نعرے لگا رہے ہیں ملک میں بہت ترقی ہو رہی ہے ،درحقیقت ملک میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ،جس ملک میں کسان اور مزدور بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوں ،وہاں ترقی نہیں آسکتی ،ترقی صرف میڈ یا کے اشتہارات پر ہی نظر آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

شیخو پورہ میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی دور میں شیخو پورہ کے چاول دنیا میں سب سے بہترین سمجھے جاتے تھے اور ان چاولوں کی خوشبو سے دنیا مہکتی تھی تاہم حکومت کی زراعت دشمنی پالیسی کی وجہ سے کسان کہیں کا نہیں رہا ۔انہوںنے کہاکہ جب سے حکومت آئی ہے گندم ،کپاس،چاول ،گنا اور مکئی سمیت ہر قسم کی فصل تباہ ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے فصلوں پر سپورٹ پرائس مقرر کی تھی لیکن اس حکومت نے مرغی اور انڈوں پر سپورٹ پرائس دے دی جو ان کا اپنا کاروبار ہے۔