اسلام آبادہائی کورٹ نی حافظ محمد سعید کی فورتھ شیڈول ٹو سے نام نکلوانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اسلام آبادہائی کورٹ نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی فورتھ شیڈول ٹو سے نام نکلوانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دنوں میں جواب طلب کر لیا ہے ۔دائر درخواست میں سیکٹری داخلہ ہوم سیکٹری پنجاب ہوم سیکٹری سندھ سیکٹری خارجہ نیکٹا اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :