میاں منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:56

میاں منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف کارباری شخصیت میاں محمد منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔ جمعرات کو جسٹس شوکت عزیزصدیقی اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل دورکنی بنچ نے پاکستان ویلفیئر پارٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک ، نیب ، ایف بی آر ، میاں منشا اور ان کے بچوں کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ میاں منشا کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے عدالت میں غصے کا اظہار کرنے کے بعد معافی مانگی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ میاں منشا نے گزشتہ سماعت پر تحریری طور پر قبول کیا کہ لندن میں سن جیمز ہوٹل ان کا نہیں ان کے بچوں کا ہے۔ پاکستان ویلفیئر پارٹی کی جانب سے بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے وقت کی کمی کی وجہ سے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :