یمن، راکٹ حملے میں 9 شہری ہلاک، 7زخمی ہو گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:52

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) یمن کے تیسرے بڑے شورش زدہ شہر تعز میں دو راکٹ فائر کئے گئے جس سے کم از کم 9 شہری ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے یمنی ملٹری ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ صدر عبدربومنصور ہادی کے وفادار فوجیوں نے صنعا اور دیگر پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغیوں کے علاقے پر قبضہ کیا ہے تعز نامی یمن کا تیسرا بڑا شہر حالیہ خانہ جنگی میں میدان جنگ بنا رہا ہے اور اس شہر کے نواحی علاقے اس وقت حکومتی فورسز کے زیرکنٹرول ہیں جہاں پر حوثی باغیوں کی طرف سے اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں تعز شہر کے رعودا ہسپتال کے میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ر اکٹ فائر سے 7 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ مارچ 2015 ء سے یمن کی ہادی حکومت نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں سے ملکر حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی ہے تاہم حکومتی اور اتحادی فورسز اپنے زیر کنٹرول جنوبی علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں کر سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :