بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جلیانوالہ باغ قتل عام جیسے کئی المناک واقعات دہرائے ہیں، شبیر شاہ

گائو کدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت

جمعرات 19 جنوری 2017 16:51

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 27برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں جلیانوالہ باغ قتل عام جیسے کئی المناک واقعات دہرائے اور گائو کدل ، ہندواڑہ اور کپواڑہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات اسکا واضح ثبوت ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں گائو کدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو انکی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تعینات اپنی آٹھ لاکھ سے زائد فورسز اہلکاروں کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے تحت نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

شبیر احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونس، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث بھارتی فورسز کے مجرموں کو سزا دلوانے میں کردار ادا کریں۔ جموںوکشمیر لویشن مومنٹ نے ایک بیان میں شہدائے گاء کدل ،ہندواڑہ اور کپواڑہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل بھارتی فوجی تاحال آزادانہ گھوم رہے ہیں۔

جموںوکشمیر اسلامک موومنٹ، کشمیر فریڈم موومنٹ اور تحریک شباب المسلمین نے بھی گائو کدل ، ہندواڑہ اور کپواڑہ قتل عام کے واقعات کے شہداء کو انکی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ21جنوری1990 کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے گائو کدل میں ایک پر امن ریلی پر بلااشتعال فائرنگ کر کے 50سے زائد شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

25جنوری1990کوبھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ہندواڑہ قصبے میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 17بے گناہ شہریوں جبکہ 27جنوری1994 کو کپواڑہ قصبے میںفائرنگ کر تے ہوئے 27کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا ۔قتل عام سے چند روز قبل بھارتی فوجیوں نے قصبے کے دکانداروں کو خبردار کیاتھا کہ اگر انہوںنے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پرہڑتال کی تو انہیں سنگین نتایج کا سامنا کرناپڑیگا تاہم لوگوںنے فوجیوں کی دھمکی کو خاطر میں لاتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر مکمل ہڑتال کی تھی جس پر فوجیوںنے اشتعال میں آتے ہوئے 27کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔

onel Reginald Dyerکی قیادت میں برطانوی ہند فوجیوں نے 13اپریل 1919کو امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں ایک پر امن جلسے میں موجود شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 379کی جانیں چلی گئی تھیں جبکہ 11 سوکے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :