سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ملزم امجد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار امجد کی صدیق کے ساتھ پرانی رنجش تھی اور اسی کو بنیاد بنا کر درخواست گزار کو قتل کے مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

وکیل نے نشاندہی کی کہ دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ کی تفتیش مکمل نہیں کی جاسکی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ درخواست گزار کو دانستہ طور پر اس مقدمے میں شامل کیا گیا۔ جس پر فاضل بینچ نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :