سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے منشیات فروش خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے منشیات فروش خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے معراج بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار خاتون کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، اس کا منشیات فروشی کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

استغاثہ کے سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک عادی منشیات فروش ہے اور کسی رعایت کی مستحق نہیں ہے ۔ لہٰذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔ جس پر فاضل بینچ نے دلائل سننے کے بعد خاتون کی ضمانت پر رہائی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :