سندھ اسمبلی، سوسائٹیز رجسٹریشن ( سندھ ترمیمی ) بل 2015 مزید غور وخوض کے لیے ایوان کی مجلس قائمہ کے حوالے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ اسمبلی کی قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے جمعرات کو سوسائٹیز رجسٹریشن ( سندھ ترمیمی ) بل 2015 مزید غور وخوض کے لیے ایوان کی مجلس قائمہ کے حوالے کر دیا ، جو ایک ہفتے میں ترمیمی بل کا جائزہ لے کر ایوان میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے سوسائٹیز ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے اور قومی ایکشن پلان میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بل ایوان میں پہلے ہی متعارف ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں کی جانے والی ترمیم کے لیے یہ مناسب ہو گا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی مختلف آراء کے ساتھ اس کا بغور جائزہ لے اور ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ ایوان کو پیش کرے ۔ واضح رہے کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ( ترمیمی ) بل 2015 کا تعلق سندھ میں دینی مدارس کی رجسٹریشن سے ہے اور مجوزہ ترمیم کے تحت دینی مدارس اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے وقت حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ ، متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی حاصل کریں ۔ مجوزہ قانون میں کی جانے والی اس ترمیم کا مقصد دینی مدارس کے معاملات کو حکومت سندھ کی جانب سے باقاعدہ بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :