احتساب کے معاملے پر کوئی مقد س گائے نہیں‘چوہدری محمدسرور

شفاف احتساب کیلئے کسی کو استثنیٰ نہیں ہو نا چاہیے ورنہ کر پشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی مقد س گائے نہیں ‘شفاف احتساب کیلئے کسی کو استثنیٰ نہیں ہو نا چاہیے ورنہ کر پشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا ،قوم سپر یم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے یقینا فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہی ہوگا ،تحر یک انصاف ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرورنے کہا کہ تحر یک انصاف پہلے دن سے کہہ رہی ہے ملک میں کر پشن کو جڑوں سے ختم ہو نا چاہیے اس کیلئے تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں جنگ لڑ رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک سے کر پشن کے خاتمے کا وقت اب آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کر پشن کے مکمل خاتمے کیلئے کوئی مقدس گائے نہیں سب کا بلاتفر یق احتساب ہو نا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر ملک میں شفاف احتساب ممکن نہیں ہوسکتا بلکہ اس سے ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوتا رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا بلکہ ہم ملک سے کر پشن اور لو ٹ مار کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :