پاناما کیس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے ،ْسراج الحق

کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پاناما کیس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اورکیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ پارلیمنٹ نے ذمہ داری پوری نہیں کی اس لئے سپریم کورٹ کے دروازے پر انصاف کے لئے کھڑے ہیں ،ْ پاناما لیکس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور وزیراعظم کے وکیل انہیں بچانے کے بجائے عدالت کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر ملکی عدالتیں وزیراعظم کے خلاف کیس نہیں سن سکتیں تو کیا اس کیلئے عرش بالا جائیں، ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا یہی بنچ کیس سنے گا بھی اور فیصلہ بھی دے گا، پاناما کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے متفق ہوں کہ وہ پھنس گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :