افغان قیادت کی جانب سے الزامات مایوس کن ہیں ،ْ کچھ عناصر تعلقات خراب کر نے کے درپے ہیں ،ْ پاکستان

بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ْپاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ رہا ہے ،ْ کلبھوشن کی گرفتاری اور اقبالی بیان واضح ثبوت ہیں ،ْبھارتی جاسوس کے حوالے سے ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرا دیا ،ْ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی بریفنگ

جمعرات 19 جنوری 2017 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان نے افغانستان قیادت کی جانب سے الزامات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کررہے ہیںمگر کچھ عناصر تعلقات خراب کرنے کے در پے ہیں ،ْ بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ْپاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ رہا ہے ،ْ کلبھوشن کی گرفتاری اور اقبالی بیان واضح ثبوت ہیں ،ْبھارتی جاسوس کے حوالے سے ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرا دیا ۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہاں ہے، افغانستان میں بدامنی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک پاکستان ہے، ہم افغان مفاہمتی عمل اور بارڈر مینجمنٹ کیلئے تعاون کرتے رہے ہیں تاہم کچھ عناصر پاک افغان تعلقات خراب کرنے کے در پے ہیں ،ْافغان قیادت کی جانب سے الزامات مایوس کن ہیں جنہیں پاکستان مسترد کرتا ہے ،ْپاکستان پر لگائے جانے والے الزامات امن مخالف اور مخصوص ایجنڈے کا حصہ ہیں ،ْ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں اوربہت سے مالی نقصانات بھی اٹھائے، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اورعالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کی معترف ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مختلف تنظیمیں طاقتور ہیں جو بدامنی کا باعث ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ رہا ہے ،ْ بھارت دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اس کا اقبالی بیان اس کا واضح ثبوت ہیں ۔نفیس زکریا نے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند نے بھی بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی دہشت گردی کا اعتراف کیا، سوامی آسیم آنند نے حاضر سروس کرنل کا بھی نام لیا جو اس وقت آرایس ایس کا سربراہ تھا ،ْآر ایس ایس 1947 میں 5000 کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث تھی۔

نفیس زکریا نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول بھی طالبان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا بیان دے چکے ہیں ،ْبھارتی قیادت کے بلوچستان کے بارے میں بیانات اور ایک وزیر کا عوامی سطح پر پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا اعلان اس با ت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اورتخریب کاری کرانے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ہم نے 2009 میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھارتی وزیراعظم کو فراہم کئے تھے اور اقوام متحدہ میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے ڈوزئیر بھی جمع کرادیا ہے ،ْڈوزئیر میں کلبھوشن یادیو کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات شامل کی گئی ہیں ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیووس میں عالمی راہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیںوزیر اعظم نے عالمی رہنمائوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا ہے۔

ترجما ن نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہو رہا ہے جس کی نمائندگی سرتاج عزیز کررہے ہیں ترجمان نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے کہاکہ سی پیک اقتصادی منصوبہ ہے اور اس منصوبے کے فوائد محدود نہیں ہیں اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا ۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کی تجویز دے چکا ہے اور بھارت نے پاکستان کی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ نئی جوہری تنصیبات کی تعمیر خطے میں جوہری عدم توازن کا باعث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ان تنصیبات میں عالمی معیارات کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔