Live Updates

عمران خان نے اپنی دائر کردہ پٹیشن پر کوئی جوابی ثبوت پیش نہیںکیا،یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ وزیراعظم کا پانامہ دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان نے کئی مرتبہ اپنے بیانات تبدیل کئے،عمران خان 2018کا انتظار کریں، شیر ایک بار پھر آئے گا،قیامت کی نشانی ہے کہ بلاول بھٹو نے بھی کرپشن کی بات کی ،بلاول بھٹو کو سیاست کے آداب نہیں آتے ان کو تربیت کی ضرورت ہے

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں مریم اورنگزیب ،طلال چوہدری اور مائزہ حمید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 16:33

عمران خان نے اپنی دائر کردہ پٹیشن پر کوئی جوابی ثبوت پیش نہیںکیا،یہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی دائر کردہ پٹیشن پر کوئی جوابی ثبوت پیش نہیںکیا،یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ وزیراعظم کا پانامہ دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان نے کئی مرتبہ اپنے بیانات تبدیل کئے،عمران خان 2018کا انتظار کریں شیر ایک بار پھر آئے گا،قیامت کی نشانی ہے کہ بلاول بھٹو نے بھی کرپشن کی بات کی ہے،بلاول بھٹو کو سیاست کے آداب نہیں آتے،ان کو تربیت کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں تھا،یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ وزیراعظم کا نام پانامہ دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں،یہ بھی ثابت ہورہا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیرکفالت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے تمام خطاب ریکارڈ پر موجود ہیں،ہم نے عدالت میں دستاویزات پیش کی ہیں جن کا وزیراعظم نے ذکرکیا تھا،عمران نے اپنی دائرکردہ پٹیشن پر کوئی جوابی ثبوت پیش نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2018میں بھی وزیراعظم نوازشریف عوام کے مقبول ترین لیڈر ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلاطل چوہدری نے کہا کہ عمران نے کرپشن،منی لانڈرنگ کے ثبوت نہ ملنے پر تقاریر پر بحث شروع کردی،عمران خان نے کئی مرتبہ اپنے بیانات تبدیل کیے،جہانگیر ترین اپنے مالیوں اور خانساموں کو کروڑوں کے تحائف دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قیادت کی نشانی ہے کہ بلاول بھٹو نے بھی کرپشن کے خلاف بات کی ہے،بلاول کیلئے تجویز ہے کہ جب تک ان کے نام کے ساتھ زرداری کا لفظ ہے کرپشن کی بات نہ کریں،بلاول بھٹو کو سیاست کے آداب نہیں آتے،ان کو تربیت کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ تحریک انصاف پانامہ کیس میں ناکامی پر مایوس نظر آرہی ہے،عمران خان 2018کا انتظار کریں،شیر ایک بارپھر آئے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات