سعودی عرب نے حج کوٹہ بحال کر دیا، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، وزارت مذہبی امور

جمعرات 19 جنوری 2017 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کمی ختم کرکے اسے مکمل بحال کر دیا ہے جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور اور سعودی وزارت حج کے درمیان جمعرات کو حج معاہدہ کے سلسلہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام کی توسیع کے دوران دیگر اسلامی ممالک سمیت پاکستان کے حج کوٹہ میں بھی 20 فیصد کمی کی گئی تھی اور پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 44 ہزار 368 کر دیا گیا تھا تاہم سعودی حکومت نے پاکستان کا تخفیف شدہ حج کوٹہ بحال کر دیا ہے، اس طرح حج 2017ء میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔