باراک اوبامہ کی صدارت کا آخری دن باقی رہ گیا ، حکومت نے اب تک عافیہ کی رہائی کیلئے خط نہیں لکھا ،عصمت صدیقی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:22

باراک اوبامہ کی صدارت کا آخری دن باقی رہ گیا ، حکومت نے اب تک عافیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق بعض نیوز چینلزاور ایک بڑے اخبار میں حقائق کے برخلاف خبریں نشر کی جارہی ہیں، میڈیا سے التماس ہے ایسے حساس اور سنجیدہ معاملے میں بغیر تحقیق کے خبر نشر نہ کریں۔

(جاری ہے)

عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی صدارت کا آخری دن باقی رہ گیا ہے، حکومت نے اب تک خط نہیں لکھا ہے، قوم سے دعائوں کی اپیل ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 18 جنوری کی شب کے آغاز پرڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایک بڑے اخبار میں ان سے منسوب خبر سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ خدارہ حکومت قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ اور ان کے اہلخانہ سے مذاق بند کرے اورقوم کو گمراہ نہ کرے۔