پیپلزپارٹی کاکرپشن کیخلاف ریلی نکالناقیامت کی نشانی ہے،طلال چوہدری

عمران خان اور بلاول بھٹوکی ڈگری آکسفورڈ لندن کی جبکہ ان کی سوچ لنڈے کی ہے۔(ن)لیگی رکن قومی اسمبلی کا پیپلزپارٹی کی کرپشن کیخلاف ریلی پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 15:36

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) :مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کاکرپشن کیخلاف ریلی نکالناقیامت کی نشانی ہے، عمران خان اور بلاول بھٹوکی ڈگری آکسفورڈ لندن کی جبکہ ان کی سوچ لنڈے کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلزپارٹی کی کرپشن کیخلاف لاہورتافیصل آبادریلی پرردعمل میں کہا کہ بلاول بھٹوصاحب آپ کی زبان سے یہ نہیں لگتاکہ بھٹوکے بیٹے ہیں۔

جب تک آپ کے نام کے ساتھ زرداری لگا ہواہے آپ کے منہ سے کرپشن کی بات اچھی نہیں لگتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاکرپشن کیخلاف ریلی نکالناقیامت کی نشانی ہے۔بلاول بھٹوکے صدقے جاوں‌جوکرپشن کیخلاف ریلی نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بلاول بھٹوکی ڈگری آکسفورڈ لندن کی جبکہ ان کی سوچ لنڈے کی ہے۔