جاپانی دوشیزہ پاکستانی نوجوان کو فیس بک پر دل دے بیٹھنے کے بعد شادی کیلئے پاکستان چلی آئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 15:23

جاپانی دوشیزہ پاکستانی نوجوان کو فیس بک پر دل دے بیٹھنے کے بعد شادی ..

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) جاپانی دوشیزہ پاکستانی نوجوان کو فیس بک پر دل دے بیٹھنے کے بعد شادی کیلئے پاکستان چلی آئی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ دوشیزہ ماریہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ احمد انور کو دل دے بیٹھی۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستی ہوئی جو بعد ازاں محبت کے رشتے میں بدل گئی۔

پاکستانی نوجوان کی محت میں گرفتار ہونے کے بعد ماریہ پاکستان چلی آئی اور یہاں آکر اسلام قبول کر لیا۔ ماریہ اس سے قبل عیسائی مذہب کا حصہ تھیں۔ اب ماریہ اور احمد نے شادی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں کے خاندان بھی رضامند ہو گئے ہیں۔ ماریہ اور احمد خاندان والوں کی رضامندی کے بعد جلد رشتہ ازدواج میں منسلق ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :