شیخوپورہ کےلوگ ساتھ دیں توان شریفوں کوبھگادیںگے،بلاول بھٹو

حکمراں صرف اپنےمفادات کوتحفظ فراہم کررہےہیں،مسلم لیگ(ن)کی حکومت مہنگائی کوفروغ دیتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کاریلی شیخوپورہ پہنچنے پرکارکنوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 15:22

شیخوپورہ کےلوگ ساتھ دیں توان شریفوں کوبھگادیںگے،بلاول بھٹو

شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حکمراں صرف اپنےمفادات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت مہنگائی کو فروغ دیتی ہے،شیخوپورہ کےلوگ ساتھ دیں توان شریفوں کوبھگادیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلزپارٹی کی ریلی شیخوپورہ پہنچنے پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کی وجہ سےکسان رل گیا ہے۔

حکمراں صرف اپنےمفادات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ گیس ہے اور نہ بجلی ہے۔ گیس اور بجلی کی عدم دستیابی سے بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کی حکومت میں برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت مہنگائی کو فروغ دیتی ہے۔بلاول نے کہا کہ شیخوپورہ کےلوگ ساتھ دیں توان شریفوں کوبھگادیں گے۔

متعلقہ عنوان :