انوار الحق کاکڑ کی بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

کوئٹہ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری ایوب ترین، جوائنٹ سیکرٹری نذر محمد بلوچ ، فنانس سیکرٹری رشید بلوچ سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے اور میڈیا معاشرے کا چوتھا ستون ہے جو سماج کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی کار کردگی سے بھی عوام کو آگاہ کرتا ہے جبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے آنے والی تجاویز شہریوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد قابل احترام ہیں ،میڈیا معاشرے کو درست سمت کی طرف گامزن کرنے اور رائے عامہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب کابینہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی بہبودکے لئے جاری اقدمات کو مثبت انداز میں اجاگر کرنے اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت بلوچستان نے بی یو جے کے نو منتخب عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئی قیادت نہ صرف صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گی بلکہ ملک و قوم اور صوبے کی بھلائی و بہتری کیلئے اپنا متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :