ْلاہورہائیکورٹ، لڑائی جھگڑے کے الزام میں 5ملزمان درخواست ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)لاہورہائیکورٹ نے لڑائی جھگڑے کے الزام میں ملوث 5ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے،لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پانچ ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ملزم عابد اور کاشف سمیت دیگر تین ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہی. اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے، سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ پانچوں ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وار ثابت ہوئے ہیں اس لیے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس پر پانچوں ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے �

(جاری ہے)