سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کے خلاف دو سال تک مقدمہ کی تفتیش مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار ملزم امجد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو پرانی دشمنی کی وجہ سے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے ،وکیل کے مطابق درخواست گزار امجد کی صدیق کے ساتھ پرانی رنجش تھی اور اسی کو بنیاد بنا کر درخواست گزار کو قتل کے مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے، وکیل نے نشاندہی کی کہ دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ کی تفتیش مکمل نہیں کی جاسکی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ درخواست گزار کو دانستہ طور پر اس مقدمے میں شامل کیا گیا، سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :