سپریم کورٹ نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کردی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کے جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست گزار معراج بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار خاتون کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار خاتون کا منشیات فروشی کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے اسے ضمانت پر رہا کیا جائے ، استغاثہ کے سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار ایک عادی منشیات فروش ہے اور کسی رعایت کی مستحق نہیں ہے ،سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے خاتون کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :