داعش نے عراق اور شام میں ایک چوتھائی علاقہ کھو دیا، رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 19 جنوری 2017 16:10

داعش نے عراق اور شام میں ایک چوتھائی علاقہ کھو دیا، رپورٹ میں انکشاف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) شدت پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ کو گزشتہ برس عراق اور شام میں اپنے زیرقبضہ علاقے میں سے ایک چوتھائی سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس جنوری کے آغاز سے دسمبر کے اختتام تک اس شدت پسند تنظیم کے زیرقبضہ علاقہ 78 ہزار مربع کلومیٹر سے کم ہو کر 60 ہزار مربع کلومیٹر رہ گیا ہے۔

عراقی فورسز اس وقت موصل شہر کو اس شدت پسند تنظیم سے چھڑانے کے لیے بڑی کارروائیاں کر رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس شہر پر داعش کی گرفت رفتہ رفتہ کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ عراقی فورسز امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے پہلے ہی عراق کے متعدد علاقوں کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :