محکمہ جنگلات راولاکوٹ کی کاروائی ‘غیر قانونی لکڑی گاڑی سمیت ضبط

جمعرات 19 جنوری 2017 16:06

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) محکمہ جنگلات راولاکوٹ کی کاروائی غیر قانونی لکڑی گاڑی سمیت ضبط ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایف او جنگلات ظاہر اقبال خان کو اپنے زرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی جیپ نمبر1044 پر بیڑیں پاچھیوٹ سے لکڑی سمگل کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے اس پر محکمہ جنگلات کے عملے اور پولیس اہلکاران نے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر گاڑی لکڑی سمیت ضبط کر لی اور دفتر جنگلات راولاکوٹ پہنچا دی گئی بعد میں معاوضہ ادا کرنے کے بعد گاڑی واگزار کروائی گئی عوام علاقہ نے ٹمپر مافیا کے خلاف کاروائی کرنے پر ڈی ایف او جنگلات ظاہر اقبال خان عملہ جنگلات اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :