بلاول بھٹوزرداری اپنا اگلا پڑائو ملتان میں ڈالیں گے،پیپلزپارٹی 10فروری کو جلسہ کرے گی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:04

بلاول بھٹوزرداری اپنا اگلا پڑائو ملتان میں ڈالیں گے،پیپلزپارٹی 10فروری ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) بلاول بھٹوزرداری اپنا اگلا پڑائو ملتان میں ڈالیں گے۔پیپلزپارٹی 10فروری کو ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،جس سے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ملتان جلسہ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔طویل عرصے بعد ملتان میں جلسہ کے اعلان سے پارٹی کے جیالوں میں جوش وخروش پیدا ہوگیا ہے۔دوسری طرف پیپلزپارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان جلسہ میں جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :