(ن) لیگ کی حکومت اپنے وزن اور پیپلزپارٹی کے احتجاج سے گر جائیگی ‘ راجہ پرویز اشرف

جمعرات 19 جنوری 2017 16:04

(ن) لیگ کی حکومت اپنے وزن اور پیپلزپارٹی کے احتجاج سے گر جائیگی ‘ راجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت اپنے وزن اور پیپلزپارٹی کے احتجاجی سے گر جائیگی ‘(ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے ‘ملک میں کر پشن جتنی موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہو رہی ہے ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے ‘ملک میں آج بھی گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہے ہے حکمران بتائے انکے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے دعویٰ کہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی، عوام بیدار ہوچکی ہے اور پیپلز پارٹی بھی ایکشن میں آگئی ہے اب یا تو حکومت اپنے وزن سے گر جائے گی یا ہماری تحریک گرا دے گی۔انہوں نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے پاکستانی عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ، حکومت کے سارے دعوے جھوٹے نکلے ہیں گیس اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح نکام ہوچکی ہے، اس حکومت کو جتنی جلدی چلتا کیا جائے اچھا ہے۔