سعودی عرب سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامی آرائی سے 4مسافر بے ہوش

شدید دھند کے باعث پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر اتا ر لیا لاہور ایئر پورٹ پر انتظامیہ نے مسافروں کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:04

سعودی عرب سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامی آرائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سعودی عرب سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامی آرائی سے 4مسافر بے ہوش ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائن کی پرواز 740ریاض سے راولپنڈی کیلئے شیڈول تھی تاہم شدید دھند کے باعث پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر اتا ر لیا لاہور ایئر پورٹ پر انتظامیہ نے مسافروں کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور 4مسافر بے ہوش ہو گئے انتظامیہ نے مسافروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور اس دوران چوٹ لگنے سے ایک مسافر کے ہونٹ زخمی ہو گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے مسافروں کو گرفتار کر نے کی کوشش کی گئی جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ۔

پرواز گزشتہ پانچ گھنٹوں سے لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کو راولپنڈی روانہ کیا جائے گا تاہم لاہور ایئر پورٹ پر کسی مسافر کو اترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :