Live Updates

تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کر دی ‘ تحریک انصاف کا مقصد صرف اداروں کو دباؤ میں لانا ہے‘ عدالتی کارروائی وقفے کے دوران تحریک انصاف باہر آ کر مسخ کرتی ہے‘ تحریک انصاف کا مقصد پاناما کیس پر زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے‘ کیس عدالت میں ہے تو باہر آکر تماشہ لگانے کی کیا ضرورت ہے‘ نواز شریف کا بیٹا اپنے باپ کو باہرسے پیسے بھیجے تو کیا یہ غلط ہے ‘ اگرآپ جج نہیں ہیں تو ججز کو ان کا کام کرنے دیں، رکاوٹ نہ ڈالیں ‘ ‘ مخالفین نہیں چاہتے کہ ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر سکیں‘ 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 16:04

تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کر دی ‘ تحریک انصاف کا مقصد صرف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کر دی ہے‘ تحریک انصاف کا مقصد صرف اداروں کو دباؤ میں لانا ہے‘ عدالتی کارروائی کو وقفے کے دوران تحریک انصاف باہر آ کر مسخ کرتی ہے‘ تحریک انصاف کا مقصد پاناما کیس پر زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے‘ کیس عدالت میں ہے تو باہر آکر تماشہ لگانے کی کیا ضرورت ہے‘ نواز شریف کا بیٹا اپنے باپ کو باہرسے پیسے بھیجے تو کیا یہ غلط ہے ‘ اگرآپ جج نہیں ہیں تو ججز کو ان کا کام کرنے دیں، رکاوٹ نہ ڈالیں ‘ ‘ مخالفین نہیں چاہتے کہ ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر سکیں‘ 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک عدالت میں کارروائی ہو رہی ہے،دوسری درخواست گزاروں نے باہر لگا رکھی ہے عدالت نے باہر عدالت لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی کو وقفے کے دوران تحریک انصاف باہر آ کر مسخ کرتی ہے تحریک انصاف کا مقصد پاناما کیس پر زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے ‘تحریک انصاف کا مقصد صرف اداروں کو دباؤ میں لانا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ تحریک انصاف یہی حکمت عملی الیکشن کمیشن کے باہر بھی کرتی رہی ہے ہم باہر آ کر جو کچھ کرتے ہیں وہ رد عمل کے طور پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے عدلیہ کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا عدالتوں کی آزادی کے بغیر قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران ججز کے سوالات اور ریمارکس انکا حق ہے فیصلہ خلاف ہو یا حق میں ، عدالت کا فیصلہ تو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا ۔

تحریک انصاف عدالتی کارروائی کی باہر آ کر خود ساختہ تشریح کا کام کر رہی ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ جائزہ لیا جائے کیا عدالتی کارروائی کو گمراہ کن انداز میں پیش کرنا توہین عدالت میں نہیں آتا کیا گمراہ کن تشریح عدالتی امور پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں انہوں نے کہا کہ کسی سیاستی جماعت کو بننے میں 40سی50سال لگتے ہیں ۔ کیس عدالت میں ہے تو باہر آکر تماشہ لگانے کی کیا ضرورت ہے۔

ملک کا سارا بنیادی ڈھانچہ محمد نواز شر یف کے ہاتھوں بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم کر دی ہے اگر فیصلے سے پہلے بد نام کیا گیا اور تضحیک کی گئی تو کیا بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہم پاکستان کو کیا دے رہے ہیں۔ اگرآپ جج نہیں ہیں تو ججز کو ان کا کام کرنے دیں، رکاوٹ نہ ڈالیں ۔احساس ہے کہ کل سخت زبان استعمال کی،روز کی گالیوں پر رد عمل فطری ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر باہر اپنی عدالت لگانی ہے تو پھر عوام کی عدالت میں آ جائیں فیصلہ حق میں آئے تو ٹھیک ، خلاف آئے تو سب غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ توہین عدالت کی اس کارروائی کو روکے ۔ملک میں 20ارب ڈالرکی غیر ملی ترسیلات زر آتی ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کا بیٹا اپنے باپ کو باہرسے پیسے بھیجے تو کیا یہ غلط ہے بھونڈا الزام لگایا گیا کہ باہر سے پیسہ کیوں منگوایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف منتخب وزیراعظم ہی نہیں ،چوٹی کے قائد ہیں۔ کردار کشی کی اور عدالتی کارروائی کو توڑ مروڑ پر پیش کرنے کی مہم کیوں کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان کہیں زیادہ مستحکم اور خوشحال ہے ‘ مخالفین نہیں چاہتے کہ ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر سکیں۔2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات