پاناماکیس:ایڈووکیٹ شاہد حامدنے مریم نوازکےنام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات پیش کردیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 15:08

پاناماکیس:ایڈووکیٹ شاہد حامدنے مریم نوازکےنام خریدی گئی جائیداد کی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء):پاناما لیکس کیس کے سلسلے میں شاہد حامدایڈووکیٹ نے عدالت میں مریم نوازکےنام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات پیش کردیں،جس میں جائیداد خریداری کی تاریخیں اور قانونی دستاویزات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج سپریم کورٹ‌میں پاناما لیکس کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس آصف کھوسہ نے سوال کیاکہ کیا زمین والد نے بیٹی کے نام خریدی تھی؟ جس پرایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے بتایا کہ والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی۔مریم نواز نے بعدازاں زمین کی قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا۔