سی پیک اگرچہ پورے پاکستان کا عظیم منصوبہ ہے ،عرفان دولتانہ

جمعرات 19 جنوری 2017 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سی پیک اگرچہ پورے پاکستان کا عظیم منصوبہ ہے تاہم اس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔چین سی پیک کے تحت پاکستان میں 52ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔اس خطیر رقم سے بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں منصوبے لگ رہے ہیں پاکستان چار صوبوں،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان پر مشتمل ہے اوراس میں بسنے والے 20کروڑ عوام باہمی اخوت اوربھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہیں۔

سب اکائیاں ملکر ترقی کریں گی تبھی پاکستان آگے بڑھے گا۔بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑااورآبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے لیکن آبادی کاکم ہونا کسی بھی صورت بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی تعلیمی ،آمد روفت اوردیگر ضروریات کو پورا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت یہ ذمہ داری نبھارہی ہے تاہم ماضی میں بلندوبانگ دعوے تو کیے گئے لیکن بلوچستان کے ساتھ کئی وجوہات کی بنا پر انصاف نہیں کیاگیالیکن آج بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وفاق پیش پیش ہے۔

وزیراعظم کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی کیلئے بڑے منصوبے پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔گوادر پورٹ کیلئے اراضی وفاقی حکومت نے اپنے وسائل سے لے کر دی ہے تاہم اس منصوبے پر سی پیک کے تحت چین کام کررہا ہے۔اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہیںتاہم بلوچستان کے اندربھی گورننس کے معاملات ہیں اوریہ صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اور وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری اس حوالے سے پوری کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :