آئرش دلہن کا عروسی لباس پہن کر ٹریکٹر پر سفر کرنے کا خواب پورا ہوگیا

مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے جب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جائوں گی، ایشلنگ گراہم

جمعرات 19 جنوری 2017 15:22

آئرلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) شادی کے موقع پر آپ نے دلہنوں کو گاڑی یا گھوڑا گاڑی میں تو سفر کرتے دیکھا ہوگا مگر یہ سوچ سکتے ہیں کہ کسی لڑکی اپنی زندگی کے اس اہم دن ٹریکٹر میں سفر کرنے کا خواب دیکھتی ہوگی کم از کم آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایشلنگ گراہم کا تو یہی خواب تھا اور اس کو عملی شکل بھی شادی کے دن دی۔

(جاری ہے)

وہ خود بتاتی ہیں ' عروسی لباس پہن رہی تھی جب میں نے ٹریکٹروں کی آواز سنی، تو میں نے جلدی سے لباس چڑھایا اور ٹریکٹر دیکھنے باہر چلی گئی، وہ سب جگمگا رہے تھے جبکہ ان پر ربن بھی لگے ہوئے تھی'۔کسی دلہن کو ٹریکٹر پر سفر کرنا حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر ایشلنگ نے اس کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی بلکہ وہ آٹھ سال کی عمر سے یہ خواب دیکھ رہی تھیں۔

ان کے بقول ' میں زراعت سے جڑے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور بچپن سے ٹریکٹر چلا رہی ہوں، مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے جب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جائوں گیدلہن کے والد نے بیٹی کو ٹریکٹر پر سوار کراکے شادی کی تقریب کے مقال پر پہنچایا۔دوسری جانب ایشلنگ کے شوہر مارک بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور وہ بڑے ٹرکوں پر بارات کو لے کر آئے۔۔

متعلقہ عنوان :