سام سنگ کمپنی کے سربراہ سے کرپشن اسکینڈل میں پوچھ گچھ

عدالت جلد فیصلہ کرے گی کہ ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں یا نہیں

جمعرات 19 جنوری 2017 15:21

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کے سربراہ سے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں بند کمرے میں پوچھ گچھ کی گئی، عدالت جلد فیصلہ کرے گی کہ ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سانگ گروپ کے سربراہ لی جائے یونگ سے سیئول کی عدالت میں 4 گھنٹے تک بند کمرے میں پوچھ گچھ کی گئی، سام سنگ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے سابق صدر کی دوست اور کرپشن اسکینڈل کی مرکزی کردار کی تنظیموں کو 31 لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے ،جس کے بدلے میں کاروباری رعایتیں حاصل کیں۔

اسکینڈل کی وجہ سے جنوبی کوریا کی صدر کو عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے تھے، لی جائے یونگ کو سماعت کے بعد دوبارہ حراستی مرکز لے جایا گیا جہاں وہ کئی روز سے قید ہیں، عدالت سے واپسی کے موقع پر لی یونگ نے میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔۔

متعلقہ عنوان :