کراچی میں سال نو کا پہلا ڈاکہ،مسلح ملزمان بینک سے بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

جمعرات 19 جنوری 2017 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) کراچی میں سال نو کا پہلا ڈاکہ پڑ گیا ۔ چار سے زائد مسلح ملزمان بینک سے بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے اطلاعات کے مطابق نجی بینکمیں ڈکیتی کا یہ واقعہ جمعرات کے روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں پنجاب کورنگی کے قریب پیش آیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ سے چھ مسلح ملزمان نے پنجاب کورنگی کے قریب نجی بینک سے بیس لاکھ روپے لوٹنے کی واردات کی اور جائے وقوعہ سے فوری رفوچکر ہو گئے ۔ خیال رہے کہ کراچی میں بینک ڈکیتی کی یہ واردات سال نو کی پہلی ڈکیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :