فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 2017-18ء اور وسط مدتی بجٹ 2017-2020ء کے لئے بجٹ تخمینوں کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعرات 19 جنوری 2017 15:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ آفسز سے آئندہ مالی سال 2017-18ء اور وسط مدتی بجٹ 2017-2020ء کے لئے بجٹ تخمینوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے چیف کمشنرز، چیف کلیکٹرز، کسٹمز کلیکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلزو ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ رواں مالی سال کے لئے بھی نظرثانی شدہ تخمینہ جات جمع کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ تخمینہ جات 30 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں جانچ کے بعد فنانس ڈویژن کو پیش کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں جاری اخراجات، ترقیاتی اخراجات اور وصولیوں سے متعلق تخمینہ جات طلب کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایف بی آر آئندہ مالی سال کے لئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز سے متعلق ریونیو بارے تجاویز پہلے ہی طلب کر چکا ہے، اس سلسلے میں تمام شراکت داروں بشمول چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 جنوری تک اپنی تجاویز ارسال کر دیں۔

متعلقہ عنوان :