․سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد،معاہدہ کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی، اٹارنی جنرل اور مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی بنک میں پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر کھوسہ نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ بین الوزارتی اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔