حطار کے شادی فیڈر پر 14 گھنٹے گذر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہو سکی، اہلیان علاقہ کا احتجاج

جمعرات 19 جنوری 2017 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) 14 گھنٹے گذر جانے کے باوجود حطار کے شادی فیڈر پر بجلی بحال نہیں ہو سکی، بجلی بندش کے خلاف عوام نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

حطار شادی کے بلدیاتی ممبران ، ہیومن یونٹی موومنٹ کے چیئرمین حاجی ریزم خان اور اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ حطارکے شادی فیڈر پر بجلی بندش کی انتہا ہو چکی ہے، فیڈر پر 20، 20 گھنٹے کا طویل بریک ڈائون جاری ہیں، بجلی کی بندش کے خلاف اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

بی ایچ یو حطار کے سامنے خود ساختہ ٹی آف کو فوری ختم کیا جائے وگرنہ عوام کے ساتھ شدید احتجاج کریں گے، 14 گھنٹے کی بجلی بندش سے علاقہ میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ بجلی سے وابستہ کاروباری لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ dst/tar/rmq 1434

متعلقہ عنوان :