ایبٹ آباد میں گیس بندش کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینج میں رٹ دائر

جمعرات 19 جنوری 2017 14:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں گیس کی بندش کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینج میں رٹ دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین اظہر ایڈووکیٹ، ذوالقرنین جدون اور ناہید گل عباسی کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں جی ایم سوئی نادرن گیس اور آر ایم سوئی نادردن گیس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ میں سوئی گیس کی بندش کو آئین اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی خلاف وزرزی قرار دیاگیاہے۔

رٹ میں ملک مسعود ایڈووکیٹ درخواست گذاروں کی طرف سے وکالت کر رہے ہیں۔ رٹ پٹیشن کے حوالہ سے قاضی اظہر ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ یہ رٹ پٹیشن اپنے حقوق قانونی طور پر لینے کیلئے دائر کی گئی ہے اورموقف اختیارکیا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت معدنی وسائل پر اس صوبہ کا حق پہلے ہوتا ہے جو معدنی وسائل پیدا کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :