ایبٹ آباد میں کالج کی طالبہ کے ساتھ مبیہ زیادتی کا واقعہ ، ایک ملزم گرفتار، دوسرے نے عبوری ضمانت کروا لی

جمعرات 19 جنوری 2017 14:56

ایبٹ آباد میں کالج کی طالبہ کے ساتھ مبیہ زیادتی کا واقعہ ، ایک ملزم ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں مبینہ طور پر فرسٹ ایئر کی طالبہ کو دو نوجوانوں نے زبردستی اغواء کے بعد اس کی عزت لوٹ لی، میرپور پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم نے عبوری ضمانت کروا لی، گیسٹ ہائوس کا مالک اور کیری سوزوکی کا ڈرائیور تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ مسماة (ص) کالج سے چھٹی کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی کہ اسے دو نوجوانوں نعمان تنولی سکنہ جرل شیروان حال پھل گلاب روڈ منڈیاں اور جنید تنولی سکنہ بدیال کوٹھیالہ حال عثمان آباد نے زبردستی کیری سوزوکی میں بٹھا کر اغواء کر لیا، اغواء کے بعد طالبہ کو منڈیاں میں سرن گیسٹ ہائوس لے جایا گیا جہاں مبینہ طورپر دونوں ملزمان نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

(جاری ہے)

میرپور پولیس نے متاثرہ طالبہ کی رپورٹ پر دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم نعمان تنولی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم جنید تنولی نے عبوری ضمانت کروا لی ہے۔ سرن گیسٹ ہائوس کا مالک اور کیری سوزوکی کا ڈرائیور ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغواء اور اس کے ساتھ زیادتی پر اہلیان علاقہ شدید سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کیری سوزوکی کے ڈرائیور، گیسٹ ہائوس کے مالک سمیت دونوں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں عدالت سے عبرتناک سزا دلوائے۔

متعلقہ عنوان :